پراپرٹی ڈیلرز کے لیے

آفس ایک، انوینٹری ایک۔

کسٹمر بلاک سی میں 5 مرلہ پلاٹ پوچھتا ہے۔ آپ کے پاس تین ہیں — ایک واٹس ایپ چیٹ میں، ایک رجسٹر میں، ایک کولیگ کے موبائل میں — اور کسٹمر ڈھونڈنے سے پہلے چلا جاتا ہے۔ مارٹ جیو آپ کے آفس کی انوینٹری ایک جگہ رکھتا ہے، میپ یا فہرست میں سرچ کے لیے۔ مفت، کوئی کمیشن نہیں۔

ہمیشہ مفتکوئی کمیشن نہیںٹیم اکاؤنٹس
آفس ایک، انوینٹری ایک۔
پانچ مسئلے جو ہم حل کرتے ہیں

پراپرٹی آفس کے پانچ بڑے مسئلے — اور ان کا حل۔

۱

انوینٹری ایک جگہ نہیں ہوتی۔

مختلف کولیگز کے پاس مختلف پلاٹس، ہاؤسز، رینٹ اور بلاکس کی معلومات ہوتی ہیں۔ کسٹمر ایک کولیگ کے پاس ہوتا ہے، جبکہ اس کی ضرورت کا پلاٹ کسی دوسرے کولیگ کے موبائل میں۔

مارٹ جیو حل: مارٹ جیو پورے آفس کی مشترکہ انوینٹری ایک جگہ لاتا ہے۔ ٹیم کا ہر فرد اسے دیکھ اور سرچ کرسکتا ہے۔

کولیگ ۱
کولیگ ۲
کولیگ ۳
آفس کی ایک مشترکہ انوینٹری
۲

بار بار اپنی انوینٹری سنانی پڑتی ہے۔

ڈیلر دوست کو بار بار بتانا پڑتا ہے: اے بلاک میں یہ پلاٹ ہے، بی میں یہ، سی میں یہ؛ رینٹ کے یہ آپشنز ہیں اور گھر کے یہ۔

مارٹ جیو حل: مارٹ جیو کا کیو آر کوڈ اپنے آفس میں لگائیں۔ ڈیلر دوست اسے اسکین کرے اور آفس کی تازہ انوینٹری خود دیکھ لے۔

آفس کا کیو آر کوڈ — اسکین کریں، تازہ انوینٹری دیکھیں
آفس کا کیو آر کوڈ — اسکین کریں، تازہ انوینٹری دیکھیں
۳

پلاٹ نمبر اور لوکیشن الگ الگ ہوتے ہیں۔

انوینٹری میں پلاٹ موجود ہے، مگر لوکیشن دیکھنے کے لیے سوسائٹی کا میپ کھول کر ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ کسٹمر آجائے تو پھر یہی کام۔

مارٹ جیو حل: مارٹ جیو پر اپنی انوینٹری میپ پر فکس کردیں۔ ایک ہی نظر میں سارے پلاٹس میپ پر پن ہوکر سامنے آجاتے ہیں — بار بار میپ کھولنے کی زحمت ختم۔

پراپرٹی انوینٹری میپ اور فہرست میں · 33s
۴

واٹس ایپ میسجز میں انوینٹری گم ہوجاتی ہے۔

پراپرٹی کے میسجز واٹس ایپ پر آتے ہیں اور ہزاروں میسجز میں گم ہوجاتے ہیں۔ رجسٹر رکھتے ہیں، مگر آپ باہر ہوں اور رجسٹر پاس نہ ہو تو پتا نہیں چلتا کہ آفس کے پاس کیا انوینٹری ہے۔

مارٹ جیو حل: واٹس ایپ سے میسج کاپی کرکے مارٹ جیو میں پیسٹ کریں۔ سسٹم معلومات خود نکال کر ڈیجیٹل انوینٹری رجسٹر بنا دیتا ہے، جو آپ کہیں سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ میسج سے پراپرٹی شامل کریں · 28s
۵

موجود پراپرٹی کسٹمر تک نہیں پہنچتی۔

اچھا پلاٹ آفس کے پاس موجود ہوتا ہے، مگر متعلقہ کسٹمر یا دوسرے ڈیلر کو اس کا پتا نہیں چلتا۔

مارٹ جیو حل: جس پراپرٹی کو پبلک رکھا جائے، وہ مارٹ جیو پر تلاش کرنے والوں کو نظر آتی ہے، اور دلچسپی رکھنے والا کسٹمر یا ڈیلر براہِ راست متعلقہ ڈیلر سے رابطہ کرسکتا ہے۔

سوسائٹی کے نام

سسٹم کو اپنے علاقوں کے نام سکھائیں۔

ایک ہی سوسائٹی کا نام واٹس ایپ میسجز میں کئی طریقوں سے لکھا جاتا ہے۔ جن سوسائٹیز میں آپ ڈیل کرتے ہیں، ان کے نام اور عام مختصر نام محفوظ کردیں۔ پھر پراپرٹی میسج پیسٹ کرتے وقت سسٹم ان ناموں کو پہچاننے میں بہتر مدد کرسکے گا۔

ملٹی گارڈنز بی 17 کو یوں بھی لکھا جاتا ہے:
B-17B/17Multi B17MultiMPCHS
سسٹم کو اپنے علاقوں کے نام سکھائیں · 22s
تمام فیچرز

پراپرٹی آفس کے لیے تمام فیچرز

Shared Office Inventory

ایک آفس کے کئی کولیگز ایک ہی سسٹم میں شامل ہوسکتے ہیں اور مشترکہ انوینٹری دیکھ سکتے ہیں۔

WhatsApp Copy → Paste

پلاٹ کا میسج واٹس ایپ سے کاپی کرکے مارٹ جیو میں پیسٹ کریں؛ دوبارہ پوری تفصیل لکھنے کی ضرورت نہیں۔

Automatic Information Extraction

مارٹ جیو میسج سے سوسائٹی، بلاک، سائز، ڈیمانڈ وغیرہ کی دستیاب معلومات نکالتا ہے۔

Review & Edit Before Save

سیو کرنے سے پہلے ڈیلر تمام نکلی ہوئی معلومات دیکھ سکتا ہے اور غلطی ہو تو درست کرسکتا ہے۔

Digital Property Register

واٹس ایپ میسجز اور کاغذی رجسٹر کے بجائے ایک منظم ڈیجیٹل انوینٹری بنتی جاتی ہے۔

Searchable Inventory

محفوظ پلاٹس کو بعد میں سرچ کرکے دوبارہ نکالا جاسکتا ہے۔

Inventory Filters

بلاک، سائز، سوسائٹی اور دوسری دستیاب معلومات کے مطابق انوینٹری کو فلٹر کیا جاسکتا ہے۔

Time-Based Filters

نئی اور پرانی انوینٹری الگ دیکھی جاسکتی ہے تاکہ پتا رہے کون سی انٹری کتنی تازہ ہے۔

Multi-User Office System

ہر مجاز کولیگ اپنی پراپرٹی انوینٹری شامل کرسکتا ہے، اور آفس کی ٹیم مشترکہ ریکارڈ دیکھ سکتی ہے۔

Public / Private Listings

ڈیلر خود طے کرتا ہے کہ کون سا پلاٹ پبلک دکھانا ہے اور کون سا صرف آفس کے اندر رکھنا ہے۔

Customer Discovery

پبلک پراپرٹیز مارٹ جیو پر پراپرٹی تلاش کرنے والے کسٹمرز کو نظر آسکتی ہیں۔

Dealer-to-Dealer Discovery

دوسرے پراپرٹی ڈیلرز بھی پبلک انوینٹری دیکھ کر متعلقہ ڈیلر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Direct Dealer Contact

کسی پراپرٹی میں دلچسپی ہو تو کسٹمر یا ڈیلر براہِ راست متعلقہ ڈیلر سے رابطہ کرسکتا ہے۔

Single Property Link

ہر مخصوص پلاٹ کا الگ لنک شیئر کیا جاسکتا ہے۔

Inventory Link

پوری پبلک انوینٹری کا ایک لنک شیئر کیا جاسکتا ہے۔

Office / Profile Link

ہر پراپرٹی آفس کا اپنا پروفائل اور لنک ہوسکتا ہے۔

Office QR Code

آفس کا کیو آر کوڈ اسکین کرکے کسٹمر موجودہ پبلک انوینٹری دیکھ سکتا ہے۔

Customer Search & Filters

کسٹمر اپنی ضرورت کے مطابق لسٹ کی گئی پراپرٹیز سرچ اور فلٹر کرسکتا ہے۔

مفت۔ ہمیشہ۔ بغیر کمیشن۔

مارٹ جیو پر اکاؤنٹ بنانا اور اسے استعمال کرنا مفت ہے اور مفت ہی رہے گا۔ کوئی فیس نہیں، ڈیل پر کوئی کمیشن نہیں، اور کسٹمر سے رابطہ براہِ راست ہوتا ہے۔

کیا واٹس ایپ میسج سے پراپرٹی شامل ہوسکتی ہے؟

جی ہاں۔ میسج پیسٹ کریں، نکلی ہوئی معلومات چیک کریں اور محفوظ کردیں۔

کیا میں پراپرٹیز میپ پر بھی دیکھ سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ اپنی انوینٹری میپ اور فہرست، دونوں میں دیکھی جاسکتی ہے۔

کیا میری ٹیم بھی انوینٹری استعمال کرسکتی ہے؟

جی ہاں۔ ٹیم اکاؤنٹس کے ذریعے آفس کے لوگ مشترکہ انوینٹری پر کام کرسکتے ہیں۔

کیا مارٹ جیو میری ڈیل پر کمیشن لے گا؟

نہیں۔ مارٹ جیو آپ کی ڈیل پر کوئی کمیشن نہیں لیتا۔

بکھری لسٹنگز کی وجہ سے ڈیل نہ کھوئیں۔

مفت اکاؤنٹ بنائیں اور آفس کی انوینٹری منظم کرنا شروع کریں۔

اپنی دکان مفت شامل کریں