استعمال کا طریقہ

اپنی دکان بنائیں۔ پروڈکٹس شامل کریں۔ کسٹمر کو نظر آئیں۔

آپ کی دکان موبائل سے تقریباً دس منٹ میں آن لائن ہو جاتی ہے: دکان بنائیں، میپ پر لگائیں، پروڈکٹس اپلوڈ کریں۔

مارٹ جیو پر دکان بنانے کا طریقہ · 43s
حصہ ۱ · سات قدم

دکان بنانے کی ویڈیو

ویڈیو میں اکاؤنٹ بنانے، دکان کی لوکیشن لگانے اور کاروبار کی کیٹیگری منتخب کرنے کا طریقہ دیکھیں۔

  1. ۱

    سیلر پورٹل کھولیں

    سیلر پورٹل کھولیں اور Create your account والے صفحے پر جائیں۔

  2. ۲

    اپنا نام اور ای میل درج کریں

    Email code منتخب کریں۔ اپنا پورا نام اور ای میل لکھیں، پھر اسکرین پر دیا گیا عمل مکمل کریں تاکہ تصدیقی کوڈ آپ کی ای میل پر بھیجا جاسکے۔

  3. ۳

    تصدیقی کوڈ درج کریں

    ای میل پر آنے والا کوڈ مارٹ جیو میں درج کریں۔ تصدیق کے بعد دکان بنانے کا صفحہ کھل جائے گا۔

  4. ۴

    دکان کا نام اور فون نمبر لکھیں

    Business details میں دکان کا نام اور وہ فون نمبر لکھیں جس پر کسٹمر کال یا واٹس ایپ کرے گا، پھر Continue دبائیں۔

  5. ۵

    دکان کی لوکیشن لگائیں

    Store location میں اپنی دکان تلاش کریں۔ میپ کو حرکت دیں تاکہ نشان دکان کی درست جگہ پر آجائے۔ پتہ چیک کریں اور ضرورت ہو تو درست کریں۔

  6. ۶

    کاروبار کی کیٹیگری منتخب کریں

    Store categories میں اپنے کاروبار کے مطابق کیٹیگری تلاش کریں اور منتخب کریں۔

  7. ۷

    دکان بنائیں

    معلومات چیک کرنے کے بعد Create Store دبائیں۔ دکان بننے کے بعد اپنی پروڈکٹس شامل کریں۔

مارٹ جیو پر پروڈکٹس اپلوڈ کرنے کا طریقہ · 49s
حصہ ۲ · چار طریقے

پروڈکٹس اپلوڈ کرنے کی ویڈیو

My Products کھولیں، Add Product دبائیں اور دستیاب طریقوں میں سے ایک منتخب کریں۔

طریقہ ۱

ایک ایک پروڈکٹ خود درج کریں

Add Manually منتخب کریں۔ پروڈکٹ کا نام اور دستیاب تعداد درج کریں۔ قیمت اور تصویر اختیاری ہیں۔ معلومات چیک کریں اور Add Product دبائیں۔ ایک پروڈکٹ کے لیے پانچ تک تصاویر شامل کی جاسکتی ہیں۔

طریقہ ۲

گوگل شیٹ

Add from Google Sheet منتخب کریں۔ شیٹ کی پہلی قطار میں پروڈکٹ کے نام اور تعداد کے کالم رکھیں۔ شیئرنگ میں لنک رکھنے والوں کو دیکھنے کی اجازت دیں، لنک پیسٹ کریں، Import دبائیں اور اسکرین کے مراحل مکمل کریں۔ لنک شیئر کرنے سے پہلے شیٹ کی معلومات ضرور چیک کرلیں۔

طریقہ ۳

ایکسل یا سی ایس وی

Add from Excel / CSV منتخب کریں۔ فائل میں پروڈکٹ کے نام اور تعداد کے کالم ضروری ہیں۔ ضرورت ہو تو نمونہ سی ایس وی ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایک فائل میں زیادہ سے زیادہ 5000 قطاریں شامل کی جاسکتی ہیں۔

طریقہ ۴

ویب سائٹ سے

Add from Website منتخب کریں، ویب سائٹ کا لنک پیسٹ کریں اور Fetch دبائیں۔ شاپیفائی اور ووکامرس ویب سائٹس سے پروڈکٹس خودکار طور پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مارٹ جیو پر پروڈکٹس مینیج کرنے کا طریقہ · 37s
حصہ ۳ · چار کام

پروڈکٹس مینیج کرنا

اپنی پروڈکٹس کی معلومات تازہ رکھیں۔ ویڈیو دیکھیں، پھر یہ مراحل اپنائیں۔

قیمت یا اسٹاک بدلیں

My Products میں پروڈکٹ تلاش کریں اور قیمت والے خانے میں نئی قیمت لکھیں۔ اسٹاک کے لیے تین نقطوں والا مینو کھولیں، Adjust Stock منتخب کریں اور تبدیلی درج کریں۔

پروڈکٹ بک گئی یا دستیاب

پروڈکٹ کو بکا ہوا دکھانے کے لیے Available دبائیں۔ دوبارہ دستیاب کرنے کے لیے پھر دبائیں۔

پروڈکٹ کسٹمر سے چھپائیں

تین نقطوں والا مینو کھولیں اور Hide from customer منتخب کریں۔ دوبارہ دکھانے کے لیے Show to customer منتخب کریں۔

معلومات یا تصاویر بدلیں

تین نقطوں والا مینو کھولیں، Edit منتخب کریں اور نام، معلومات یا تصاویر ضرورت کے مطابق بدلیں۔

اپنی دکان شروع کرنے کے لیے تیار ہیں؟

دکان بنانا مفت ہے۔ کوئی کمیشن نہیں۔

نقشے پر دکان، دکان پر سامان
اپنی دکان مفت شامل کریں